01:59 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 173 رنز کا ہدف دیا

ایشیا کپ 2025 کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یہ میچ ابوظبی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم نے شاندار 69 رنز بنائے جبکہ علی شان شرفو نے 51 رنز اسکور کیے۔ محمد زوہیب نے 21 رنز بنائے، آصف خان 2 اور راہول چوپڑا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ہرشت کوشک 19 اور دھروو پراشر 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ عمان کو اب میچ جیتنے کے لیے 173 رنز درکار ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION